ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بدعنوان کو مت بخشو ، لیکن ایماندار کو تحفظ فراہم کرو:آئی اے ایس افسران 

بدعنوان کو مت بخشو ، لیکن ایماندار کو تحفظ فراہم کرو:آئی اے ایس افسران 

Sun, 21 Aug 2016 19:49:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایمانداری اور دل جمعی سے کام کرنے والے افسران کو تحفظ مہیا کرائے جانے کے بارے میں غور کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا فیصلہ کر چکے 4900سے زیادہ آئی اے ایس افسران کے ایک یونین کا خیال ہے کہ بدعنوان افسر ان کو بخشا نہیں جانا چاہیے لیکن ایماندار اور دل جمعی سے کام کرنے والے بیوروکریٹس کو جانچ ایجنسیاں مدت ملازمت کے دوران یا ریٹائرمنٹ کے بعد پریشان نہ کریں۔مرکزی آئی اے ایس افسر ان کے یونین کے اعزازی سکریٹری سنجے بھوس ریڈی نے بتایاکہ ایک ایماندار افسر کو اس کی سروس کی مدت میں یا ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی افسر، ایجنسی یا ادارے کی طرف سے پریشان نہیں کیا نا چاہیے ، اگر ایسا ہوتا ہے تو سسٹم میں کام کر رہے بیوروکریٹ نروس ہو جائیں گے اور یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حوصلہ اورترغیب نہ ہونے کی صورت میں انتظامی سروس ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی۔بھوس ر یڈی نے کہا کہ اگر ملک بہتر انتظامیہ چاہتا ہے تو اس بات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کہ ایماندار افسران کو پورا تحفظ ملے اور انہیں غیر ضروری طور پر پر یشان نہ کیا جائے۔حکومت ہند میں سکریٹری رینک کے افسر بھوس ر یڈی نے بتایا کہ مرکزی آئی اے ایس افسر ان کے یونین نے انتظامیہ کے وسیع مسائل، ترقی کے اعلی ہدف حاصل کرنے، ایماندار نوکرشاہوں کی حفاظت جیسے مسائل پر بحث کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھوٹالے میں ملزم سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے بھوس ر یڈی نے کہاکہ جہاں تک گپتا کا سوال ہے ، تو وہ پورے سول سروس میں ایک صحیح، ایماندار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی شہرت بہت اونچی ہے۔ملک بھر میں ہندوستانی ایڈمنسٹریٹو سروس کے 4926افسران ہیں ۔


Share: